Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: پل سے گر کر ایک شہری ہلاک

’ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوئی نہ یہ معلوم ہوا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے یا اسے گرایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے الشرائع محلے میں پل سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الشرائع محلے کی پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والا 50 سالہ شہری ہے۔
ایمرجنسی فری ٹول نمبر کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ایک شخص کنگ فیصل روڈ سے شرائع کی طرف جارہا تھا جب اس نے پل کے نیچے ایک شخص کو گرایا ہوا دیکھا۔
اس نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے اطلاع دی جس کے بعد شرائع پولیس موقعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ’گرنے والے شخص کو مردہ پایا گیا ہے، ابھی اس کی شناخت نہیں ہوسکی نہ یہ معلوم ہوا ہے کہ آیا اس نے پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہے یا اسے گرایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ابھی نتائج سامنے نہیں آئے‘۔

شیئر: