مشاعر مقدسہ میں آج بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں رات 11 بجے تک بارش کا امکان ہے ( فوٹو: واس)
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تیز ہوا کا امکان ہے جس کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹے سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حج مقامات میں درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ سے37 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں رات 11 بجے تک بارش کا امکان ہے۔
’مدینہ منورہ شہر سمیت الحناکیہ، العلا، العیص، المہد، بدر، خیبر اور ینبع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ تیز ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔‘