حج 2020 کامیابی کے ساتھ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزار نے کے بعد آج جمعہ 31 جولائی کو نماز فجر کے بعد منی پہنچ گئے۔
سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ جمرہ عقبہ (بڑے شیطان ) کی رمی کی پھر طواف افاضہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔
طواف افاضہ بھی سماجی فاصلے کے ساتھ اطمینان اورسکون کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ حجاج ہفتے اور اتوار کا دن بھی منی میں گزاریں گے اور رمی کریں گے جس کے بعد روانگی شروع ہو گی۔ سعودی وزارت حج کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ان تصاویر میں دیکھیے حجاج کے سفر حج کی جھلکیاں۔۔۔