Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی زبانوں کے ماہر معمر ٹورسٹ گائیڈ کا کورونا سے انتقال

 بچوں میں سے کسی نے ابو سند کے پیشے کو اختیار نہیں کیا ہے۔ فوٹو العربیہ
 چارغیرملکی زبانوں کے ماہر معمر ترین سعودی ٹورسٹ گائیڈ کورونا سے متاثر ہوکر نوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ 

چاچا سعید کئی زبانیں روانی سے بولتے تھے- فوٹو العربیہ

العربیہ نیٹ کے مطابق چاچا سعید بن جمعان کو سعودی عرب میں معمر ترین ٹورسٹ گائیڈ بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ لکھنا پڑھنا نہیں جانتے  تھے لیکن انگریزی، فرانسیسی اور اطالوی سمیت چار زبانیں روانی سے بولتے تھے۔  سیاحوں میں ’ابو سند‘ کے نام سے معروف تھے۔
چاچا سعید بن جمعان نے نجران کے علاقے میں ٹورسٹ گائیڈ کے طور پر کام کیا۔ یہاں آنے والے مقامی اورغیرملکی سیاحوں کو یہاں کی تاریخ اور ورثے سے آگاہ کیا کرتے تھے۔
حال ہی میں جب وہ پھیپھڑے کی سوزش میں مبتلاہوئے تو ان سے العربیہ نیٹ کی ٹیم نے گھر جاکر انٹرویو کیا تھا۔  
انٹرویو میں انہوں نے اس موقع پر سیاحوں کے ساتھ اپنی بھولی بسری یادوں کا تذکرہ مزے لے کر کیا تھا۔ ان کی  آرزو تھی کہ صحت یاب ہوکر ایک بار پھر گائیڈ کے  طور پر کام کریں اور تاریخی مقامات کی لوگوں کو سیر کرائیں۔ 
ابوسند نجران کے علاقے میں  سیاحتی سرگرمیوں کے حوالے  سے بڑے اہم مانے جاتے تھے۔ انہیں یہاں کے تاریخی مقامات کی چھوٹی چھوٹی باتیں معلوم تھیں۔  
 بچوں میں سے  کسی نے بھی ابو سند کے پیشے کو اختیار نہیں کیا ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: