Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل: گاڑی نذر آتش کرنے والا سعودی گرفتار

سوشل میڈیا پر گاڑی نظر آتش کرنے والے شخص کی وڈیو وائرل تھی- فوٹو سبق
حائل پولیس کے ترجمان طارق النصار نے کہا ہے کہ گھر کے سامنے پارک گاڑی کو نذر آتش کرنے والا سعودی گرفتار کرلیا گیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گاڑی نظر آتش کرنے والے شخص کی وڈیو وائرل ہے- جس میں ایک شخص گھر کے سامنے پارک گاڑی پر پٹرول چھڑک کر اس میں آگ لگاتے ہوئے نظر آرہا ہے-
پولیس نے گاڑی نذر آتش کرنے والے کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا- مقامی شہری ہے- اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ پوچھ گچھ مکمل کرکے اسے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: