Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ڈالر پھیلانے والے دوسعودی شہری گرفتار

اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ جعلی امریکی ڈالر کے دھندے میں ملوث ہے۔فائل فوٹو :عاجل
ریاض پولیس نے جعلی ڈالر مارکیٹ میں پھیلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ دوسعودی شہریوں کو 10لاکھ جعلی امریکی ڈالر کا دھندا کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا۔
 ترجمان نے مزید بتایا ’ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ دارالحکومت ریاض میں جعلی امریکی ڈالر کے دھندے میں ملوث ہے۔ گروہ کی نشاندہی اور پھر اس تک رسائی کے لیے ٹیم مقرر کردی گئی‘۔

 ملزمان کو منصوبہ بند طریقے سے گرفتار کیا گیا۔ قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔فائل فوٹو :عاجل

ترجمان نے کہا ’ آخر کار ریاض پولیس نے دو مقامی شہریوں کو اس دھندے میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا‘۔
 دونوں ملزمان کو منصوبہ بند طریقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
سعودی عرب کے مالیاتی حکام کرنسی نوٹ کو جعلسازی سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز بھی اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔
 اس سے قبل جدہ کمشنری میں سیکیورٹی اہلکاروں نے جعلی کرنسی نوٹ مارکیٹ میں پھیلانے وا لے ایک گروہ گرفتار کیا تھا۔
 گروہ میں ایک سعودی شہری اور مصر کے دو شہری شامل تھے۔ ان کے قبضے سے 10لاکھ جعلی ڈالر ضبط کیے گئے۔
 

شیئر: