مکہ مکرمہ، اس کی کمشنریوں اور شہروں مثلا طائف میثان، اضم، الجموم، الخرمہ، العرضیات، الکامل، المویہ، بحرہ، تربہ، رنیہ، عرفات، مزدلفہ اور منی میں جمعرات کو رات 9 بجے تک بارش ہوتی رہی-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نجران، جازان، عسیر اور باحہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ جمعرات کو بھی بارش کا سلسلہ رہا-
مکہ مکرمہ کے محکمہ شہری دفاع نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بارش کے دوران 8 باتوں کا خاص دھیان رکھیں-
مزید پڑھیں
-
چھ علاقوں میں بارش متوقع، تیز ہوائیں چلیں گیNode ID: 480236
برساتی نالوں کے راستے میں مجلسیں نہ جمائیں-
پانی جہاں جمع ہو اس کے قریب نہ جائیں-
کبھی کبھی سیلاب میں پل زیر آب آجاتا ہے اس کادھیان رکھیں-
معروف راستوں سے ہی سفر کریں-
بچوں کو سیلاب کے دھارے اور تالاب کے قریب جانے سے روکیں-
سیلاب کے ریلے کو مسلسل دیکھنے سے سر چکرانے لگتا ہے اس سے پرہیز کریں-
سیلاب کبھی اچانک اپنا دھارا بدل لیتا ہے اس پر نظر رکھیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق زبردست بارش کے باعث الھدا میں جبل الکر روڈ بند کردیا گیا تھا- یہ روڈ طائف سے مکہ مکرمہ آنے جانے والے استعمال کرتے ہیں بارش کے رکنے پر بحال کردیا گیا-
مزید پڑھیں
-
طائف سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارشNode ID: 494456
-
مکہ سمیت کئی علاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیںNode ID: 495761
مکہ کے الشوقیہ محلے میں مشہور تجارتی مرکزکا بیرونی حصہ گر گیا جس سے وہاں پارک متعدد گاڑیاں متاثر ہوئیں-
مدینہ منورہ اور اس کی کمشنریوں میں جمعرات کو گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں- الحناکیہ، العلا، المھد، بدر اور وادی الفرع میں حد نظر کافی حد تک محدود ہوگئی تھی-
حائل، قصیم، ریاض، الشرقیہ، الجوف، حدود شمالیہ میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں-
ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ماہ رواں اگست اور آئندہ ماہ ستمبر کے دوران سعودی عرب کے پچاس فیصد جنوبی علاقوں میں بارش کا سماں بنا رہے گا-
الجہنی کے مطابق بارش کے امکانات بہت اچھے ہیں- مکہ مکرمہ ریجن اور اسکے ساحلی علاقوں میں ہفتے تک بارش کی قوی امید ہے-