باحہ پہاڑوں کے غاروں میں مکانات سیر و سیاحت کے شائقین اور کوہستانی علاقوں کے سیاحوں میں بے حد مقبول ہو رہے ہیں- عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی غاروں کی سیاحت کے لیے پہنچ رہے ہیں-
العربیہ چینل نے باحہ کے غاروں کی رپورٹ جاری کرکے ناظرین میں مزید دلچسپی پیدا کر دی-
![](/sites/default/files/pictures/August/21/2020/6_baha_5.jpg)
’جبل شدا‘ کے کئی باشندوں نے باحہ کے غاروں کو گھروں میں تبدیل کردیا ہے تاہم باحہ کے پہاڑوں کی حقیقی پہچان برقرار رکھتے ہوئے یہ کام انجام دیا گیا ہے-
![](/sites/default/files/pictures/August/21/2020/6_baha_4.jpg)
چینل کے ترجمان نے غاروں سے متعلق جاری کردہ وڈیو میں بتایا ہے کہ دراصل باحہ کے پہاڑوں کی جغرافیائی تشکیل عجیب و غریب قسم کی ہے- پہاڑوں میں کئی مقامات ایسے ہیں جن کی شکلیں مکانات جیسی ہیں- قدیم زمانے کے باشندے انہیں رہائش کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں- مشہور ہوگیا ہے کہ باحہ کے غاروں میں قدرتی مکانات ہیں- جو اپنی نوعیت کے منفرد ہیں- انہیں دیکھنے کے لیے مملکت بھر سے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی باحہ کا رخ کررہے ہیں- سفری پابندیوں سے قبل بیرونی دنیا کے سیاح بھی ان کی سیر کو آتے رہے ہیں-
ان پہاڑوں میں جبل شدا منفرد ہے- یہ بحر احمر کے مغربی ساحل پر واقع ہے- محل وقوع بڑا پرکشش ہے- یہ مملکت کے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے-