سعودی عرب میں کے شہر حائل میں محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل سینٹر سے ایک جعلی عرب ڈاکٹر خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پلاسٹک سرجری میں کسی ڈگری کے بغیر آپریشن کر رہی تھی۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق عرب خاتون پلاسٹک سرجری ایک عرصے سے کر رہی تھی جو راتوں رات دولت مند بننے اور دوسری جانب خوبصورت بننے کے جنون کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
غیر قانونی طریقے سے علاج کرنے والی غیر ملکی خاتون گرفتارNode ID: 389586
محکمہ صحت حائل نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں عرب خاتون کی شہریت نہیں بتائی البتہ کہا ہے کہ وہ پلاسٹک سرجری کا کام کسی مستند ڈگری کے بغیر انجام دے رہی تھی۔
محکمہ صحت نےعرب خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اس کی فائل متعلقہ ادارے کے حوالے کر دی ہے جو پوچھ گچھ مکمل کرکے اس کے خلاف مقررہ سزا کا فیصلہ کرے گا۔