Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن تعلیم کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت تعلیم نے تمام سرکاری و نجی  سکولوں ، کالجوں، یونیورسٹیوں ، تکنیکی اور تربیتی ادارو ں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت تعلیم نے آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے مناسب متبادل مہیا کردیے ہیں۔
 وزیر تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ تدریسی سرگرمیاں معطل کرنے کے دورانیے میں فاصلاتی تعلیم اور فرضی سکولوں(وی اسکول) کو موثر کیا جائے تاکہ تعلیمی عمل موثر شکل میں معیاری طریقے سے جاری رہے۔

نگراں ادارے  تعلیمی عمل پر نظر رکھیں گے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت تعلیم کی خصوصی کمیٹی نے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ نگرانی  ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔
نگراں ادارے تعلیم کی معطلی کے دوران تعلیمی عمل پر نظر رکھیں گے۔
 آن لائن تعلیم کی کارروائی کے سلسلے میں یکجہتی پیدا کریں گے اور  طلبہ و طالبات کے ذمہ داران کے استفسارات کے جواب دیں گے۔
 
تمام آن لائن  تعلیمی مراحل کے اسباق ’عین‘ چینل کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔عین چینل کے پروگرام عرب سیٹ کی فریکوئنسی 12437 پر 14چینلز پر پیش کیے جائیں گے۔
یو ٹیوب لنک www.youtube.com/dorosien پر بھی اسباق مہیا ہوں گے۔
تمام یونیورسٹیاں ، تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت کا اعلیٰ ادارہ اور آن لائن ایجوکیشن نیشنل سینٹر تمام طلبہ و طالبات کو آن لائن تعلیم کی ضرورتیں مہیا کریں گے۔

شیئر: