پاکستان میں کورونا سے مزید آٹھ ہلاکتیں، 513 نئے کیسز
ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے چھ ہزار 209 اموات ہو چکی ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جب 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو ملک بھر میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 925 ہے۔
ملک میں کورونا کے 23 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں آٹھ ہزار 561، پنجاب میں سات ہزار 550، خیبر پختونخوا میں دو ہزار 814، اسلام آباد میں تین ہزار 685، بلوچستان میں 522، گلگت بلتستان میں 364 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 174 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔
اب تک ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار804 ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 90 ہزار 958 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہزار 219، بلوچستان میں 12 ہزار 403، گلگت بلتستان میں دو ہزار 583، اسلام آباد میں 15 ہزار 425، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 468، پنجاب میں 95 ہزار 800 اور سندھ میں ایک لاکھ، 27 ہزار 60 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے چھ ہزار 209 اموات ہو چکی ہیں۔
کورونا سے سندھ میں دو ہزار 343، پینجاب میں دو ہزار 186، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 242، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، گلگت بلتستان میں 63 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 61 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔