دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطانق دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ تین ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اس وبا سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات لاکھ 33 ہزار 842 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
برطانیہ، آسٹریلیا میں کیسز میں اضافہ، ویتنام میں پہلی ہلاکتNode ID: 495871
-
’ماسک نان‘: ’اس کا ماحاصل یہ ہے کہ اپنا ماسک کھاؤ‘Node ID: 497576
-
کورونا: برازیل میں ہلاکتیں ایک لاکھ، پیرس میں ماسک لازمیNode ID: 497626
وبا سے پہلے جن چیزوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا اب وہ تلخ حقائق بن کر سامنے آگئے ہیں جیسا کہ پیرس کے سیاحتی مقامات پر ماسک پہننا یا یا برازیل کے کوکابانا کے ساحل جانے کے لیے پہلے ایپ کے ذریعے بکنگ کرنا اور پھر ریت پر جاکر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا۔
تاہم عالمی ادارہ صحت نے لوگون پر زور دیا ہے کہ وہ مایوس نہ ہو۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ’ان اعداد و شمار کے پیچھے بہت زیادہ دکھ اور مصائب ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امید کی کونپلیں بھی ہری ہے۔‘
’وبا پر قابو پانے کا وقت ختم نہین ہوا اب بھی اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔‘
انہوں نے نیوزی لینڈ اور روانڈا جیسے ممالک کی مثالیں دی جنہوں نے وبا پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے۔
جب دنیا کا بیشتر حصہ کورونا وبا اور اس کے باعث معاشی لحاظ سے تباہ کن لاک ڈاؤن کی زد میں ہے تو ایسے وقت میں سب کی نظرین ویکسین کی تیاری کے لیے ہونے والی دوڑ پر ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک جائزے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 165 کمپنیاں ویکسین کی دوڑ میں شریک ہیں اور ان میں سے چھ کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔
