عالمی ادارہ صحت کے مقررہ ضوابط پر عمل جاری ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
مصر میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 145 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں اس مہلک مرض سے 989 افراد صحتیاب ہوئے۔
مصری وزیر صحت کے مشیر اور وزارت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 افراد ہلاک ہوئے۔
کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 107 ہو چکی ہے جبکہ کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 96 ہزار 108 تک پہنچ گئی۔
ترجمان مصری وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 56 ہزار 890 ہو چکی جو اس مہلک بیماری سے مکمل طور پر شفایاب ہونے کے بعد مکمل صحت مندانہ زندگی گزاررہے ہیں۔
ڈاکٹر خالد مجاہد نے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کیاجارہا ہے۔ کورونے کے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں مکمل طور پر آئسولیٹ کیاجاتا ہے تاکہ دوسرے اس وائرس سے محفوظ رہیں۔