پاکستان نے چین میں زیر تعلیم طلبا کی پاکستان سے واپسی میں مشکلات کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھا نے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ایک اعلامیے کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے چین میں زیر تعلیم طلبا کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔
زلفی بخاری نے وزارت اوورسیز کو ہنگامی بنیادوں پر طلبہ کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’ چین میں پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی نہیں کروائی جا رہی‘
Node ID: 419361
-
’وائرس کے باعث کمرے تک محدود تاہم معاملات بہتر ہوئے‘
Node ID: 455671
-
’چین سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے‘
Node ID: 458226
انہوں نے چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلبا کے سفری انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔
بیان کے مطابق زلفی بخاری کی ہدایت پر وزارت اوورسیز کے حکام معاملہ کے حل کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ وزارت خارجہ میں (ڈی جی چین) اور دیگر متعلقہ محکموں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
وزارت اوورسیز کی ویب سائیٹ پر طلبا کے کوائف کے اندراج کیلئے خصوصی فارم اپلوڈ کر دیا گیا۔
زلفی بخاری نے طلبا پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر کوائف درج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ چین واپسی کے خواہشمند طلباء لنک پر اپنی تفصیلات کا اندراج کروائیں۔
Pakistani Students who‘ve been waiting to go back to China to continue their education, please register yourselves on the given link. I will also be taking up the unresolved visa issues with relevant authorities.https://t.co/B3KNUhctZh https://t.co/hV4zQhlpAd
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 22, 2020