پاکستان مین کورونا کے 591 نئے کیسز
پاکستان میں رواں ماہ کے آغاز پر تمام کاروبار کھول دیے گئے تاہم حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے 24 ہزار 956 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 591 مثبت آئے جبکہ اس دوران چار مریضوں کا انتقال ہوا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے اور اس وقت ملک میں دس ہزار 694 ایکٹیو کیسز ہیں۔
پاکستان بھر میں کُل 121 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کے لیے مختص وینٹیلیٹرز کی تعداد ایک ہزار 920 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں نو ہزار 311، پنجاب میں نو ہزار 19، خیبر پختونخوا میں دو ہزار 959، اسلام آباد میں دو ہزار 849، بلوچستان میں 282، گلگت بلتستان میں 291 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 245 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اب تک عالمی وبا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 75 ہزار 836 ہے جبکہ ملک میں اب تک کورونا سے چھ ہزار 235 اموات ہو چکی ہیں۔
پاکستان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں دو ہزار 358 ہوئیں جبکہ پنجاب میں دو ہزار 188 اور خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 148 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا سے مرنے والوں کی سرکاری تعداد 175 جبکہ بلوچستان میں 141 ہے۔ گلگت بلتستان میں 64 جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 61 افراد وائرس کا شکار ہونے کے بعد موت کے منہ میں گئے۔
پاکستان میں اب تک 24 لاکھ 39 ہزار 858 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق اس وقت ملک کے 735 ہسپتالوں میں ایک ہزار 173 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں۔