Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کے 10 ہزار مریض

کورونا کے باعث پاکستان میں ایئرپورٹس پر جہازوں کی آمد و رفت بھی بند رکھی گئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 626 رہ گئی ہے  جن میں سے 138 وینٹیلیٹرز پر ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھٹوں کے دوران ملک میں 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔
سنیچر کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں 25 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

 

پاکستان میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار 231 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک دو لاکھ 75 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک میں اب تک کل دو لاکھ 92 ہزار 174 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رواں سال فروری کے اواخر میں کراچی میں سامنے آیا تھا جبکہ ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو ماہ سے زائد لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا۔
رواں ماہ کے آغاز پر حکومت نے سیاحتی شعبے سمیت تمام کاروبار اور معمولات زندگی کی بحالی کا اعلان کیا تھا تاہم اس دوران بھی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا گیا۔

شیئر: