کاپی رائٹ اتھارٹی نے سعودی عرب کی الاتصالات کمپنی کو مملکت میں پہلے صوتی ٹریڈ مارک کا لائسنس جاری کردیا ہے۔ یہ لائسنس جی سی سی ممالک میں رائج ٹریڈ مارک قانون اور لائحہ عمل کے تحت دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیNode ID: 195321
الشرق الاوسط کے مطابق صوتی ٹریڈ مارک اشیا اور خدمات کی پہچان کے سلسلے میں تجارتی اداروں کے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ تجارتی ادارے اس کی بنیاد پر صارفین سے معاملات کرتے ہیں۔ یہ داخلی اور بیرونی پہچان کے سلسلے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ بیشتر کمپنیاں اور ادارے اپنا سپیشل صوتی ٹریڈ مارک تیار کراتے ہیں اور اس حوالے سے مارکیٹ میں اپنی پہچان قائم کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں صوتی ٹریڈ مارک کو قانونی تحفظ حاصل ہے- جس طرح ناموں، حروف، دستخطوں، علامتوں، نمبروں، مہروں اور نقوش وغیرہ کو انفرادیت حاصل ہوتی ہے اور مختلف ادارے اس حوالے سے اپنی پہچان ریکارڈ کراتے ہیں- ویسے ہی صوتی ٹریڈ مارک بھی ہوتے ہیں- انہیں بھی قانونی تحفظ دیا جاتا ہے-
یاد رہے کہ 83 برس قبل 1358ھ میں سعودی عرب میں منفرد مارکوں کا پہلا قانون جاری ہوا تھا- سعودی عرب میں ٹریڈ مارک کو اہمیت حاصل ہے- کاپی رائٹ اتھارٹی جدید قواعد و ضوابط ترتیب دے رہی ہے-