Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی جنگلات میں شکار قوانین کی خلاف ورزی، 6 افراد گرفتار

 گیارہ شکار کیے ہوئے پرندے بھی ضبط کیے گئے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں سپیشل فورس فار انوائرمینٹل سیکیورٹی نے قومی جنگلات میں شکار کی خلاف ورزی کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سپیشل فورس کے ترجمان راید المالکی نے بتایا کہ شکار قوانین کی خلاف ورزی الامام عبدالعزیز بن محمد شاہی قومی جنگل اور شاہ عبدالعزیزشاہی قومی جنگل میں کی گئی ہیں۔ 
خلاف ورزیاں کرنے والوں کے قبضے سے چار ایور گن، 908 کارتوس برآمد ہوئے جبکہ گیارہ شکار کیے ہوئے پرندے بھی ضبط کیے گئے۔ بغیر لائسنس شکار کرنے پر سعودی اور مقیم غیرملکی شکاریوں کے خلاف رپورٹیں درج کی گئی ہیں۔
المالکی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے قوانین کی پابندی کریں- 
 ترجمان نے تنبیہ کی کہ سپیشل فورس قومی جنگلوں کی نگرانی جاری رکھے گی ۔خصوصا ان مقامات کی کڑی نگرانی ہوگی جہاں پرندے نقل مکانی کرکے آتے ہیں جو بھی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ 
سپیشل فورس نے گزشتہ ہفتے کنگ خالد قومی جنگل اور کنگ عبدالعزیز قومی جنگل ریاض سے شکار قوانین کی خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔

سپیشل فورس قومی جنگلوں کی نگرانی جاری رکھے گی(فوٹو الریاض)

ایک کے قبضے سے بغیر لائسنس والی ایئر گن اور 22 پرندے برآمد ہوئے تھے۔ یہ  پرندے الثمامہ میں کنگ خالد شاہی قومی جنگل سے22 پرندے شکارکیے گئے تھے۔
ایک اور شکاری کو الطیری  گھاٹی میں شاہ عبدالعزیز شاہی قومی جنگل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے دو ایئر گن ضبط کی گئیں۔531 کارتوس برآمد ہوئے اور بارہ شکار کیے ہوئے پرندے بھی ملے۔ شکار قوانین کی خلاف ورزی پر دو شکاریوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی۔

شیئر: