برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے رواں سال دسمبر سے پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے تاہم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فی الحال فضائی سروس شروع کرنے کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔
برٹش ایئرویز کے بعد ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے والی دوسری برطانوی کمپنی ہوگی۔
برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ ستمبر سے شروع ہو جائے گا۔
تاہم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبدالستار کھوکھر نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’پاکستان نے تاحال برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک کو ملک میں فضائی سروس شروع کرنے کی منظوری نہیں دی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
پی آئی اے کے سربراہان متنازع کیوں؟Node ID: 454641
-
پاکستان کے لیے برٹش ایئرویز کے آپریشن بحال ہونے کا امکانNode ID: 495206
-
برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز 14 اگست کوNode ID: 495701
انہوں نے مزید بتایا کہ ’برطانوی حکومت کی جانب سے ورجن اٹلانٹک ایئرلائن کو فضائی سروس کے آغاز کے حوالے سے کوئی درخوست تاحال موصول نہیں ہوئی۔‘
ترجمان عبدالستار کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایئر سروسز معاہدے میں پاکستان کو فضائی سروسز دینے والی تمام کمپنیوں کے نام موجود ہیں جبکہ ورجن اٹلانٹک اس معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’اگر ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنا چاہتی ہے تو برطانوی حکومت پاکستان کے دفتر خارجہ کے ذریعے رابطہ کرے گی، اس کے بعد پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔‘
ورجن اٹلانٹک کے پاکستان کے لیے نمائندے صغیر احمد نے اردو نیوز کو واضح کیا کہ ’ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے کے لیے تمام دستاویزات جمع کروا دی ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ 20 دسمبر سے قبل ہمیں آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ورجن اٹلانٹک پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے کی خواہاں ہے اور 20 دسمبر 2020 سے فضائی آپریشن شیڈول ہے۔‘
ورجن اٹلانٹک ایئرلائنز نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے لاہور اور اسلام آباد جبکہ مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے پراوزیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
We’re thrilled to announce that from December, we’ll be flying direct to Pakistan. We’ll have flights from @HeathrowAirport to both Lahore and Islamabad, plus direct services from @manairport to Islamabad. Flights go on sale in September, and we can’t wait to welcome you. pic.twitter.com/61FS9dkaFb
— virginatlantic (@VirginAtlantic) August 27, 2020