’کورونا وائرس ختم ہوگیا‘ سعودی بچی کی وڈیو وائرل
وڈیو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے علاقے عرعر میں پانچ سالہ بچی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وڈیو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شمالی حدود ریجن کے شہرعرعر کی پانچ سالہ بچی مسک العنزی نے اپنی معصوم صورت اور پراعتماد لہجے میں گفتگو کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
مسک ’صبا العربیہ‘ (صبح العربیہ) پروگرام میں شرکت کی- جس میں بچی نے اپنے دل کی بات زبان پر لاکر سب کے دل جیت لیے۔
مسک نے پروگرام میں بڑے معصومانہ انداز میں یہ جملہ کہا کہ ’کورونا وائرس ختم ہوگیا اور میں یہ بات اپنی خالہ کو غصہ دلانے کے لیے کہہ رہی ہوں‘۔
مسک کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ کورونا وائرس جلد ختم ہوجائے گا۔ وڈیو میں بھی بچکانہ انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھی گئی- ناظرین نے سنیپ چیٹ پر بھی اس کا اکاؤنٹ قائم کردیا- جس سے ناظرین میں اسے غیرمعمولی پذیرائی ملی۔
پانچ سالہ بچی کی خواہش ہے کہ وہ بڑی ہوکر ڈاکٹر بنے تاکہ لوگوں کا علاج کرسکے۔
مسک العنزی عرب فنکار محمد عبدہ سے بھی ملاقات کرچکی ہے۔ بچی نے کہا کہ ایک مرتبہ ملی ہوں تاہم وہ بھول چکے ہوں گے- میں اپنی واالدہ سے کہتی رہتی ہوں کہ میں مشہور ہوں گی-اب تو میں سچ مچ مشہور ہوگئی۔
مسک کا کہنا ہے کہ انٹرویو کے بعد لوگ جہاں بھی مجھے دیکھتے ہیں میرے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش کرتے ہیں۔