ایئرپورٹ پر کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا-(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا- اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوبے بنیاد ہے-
یاد رہے کہ سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکورونا وائرس کے مریض کی اطلاع پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے-جس سے لوگوں میں تشویش ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ محکمہ صحت نے بیان جاری کرکے بتایا کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا-
محکمہ صحت کے عہدیدار نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ جس وڈیو کلپ کو جدہ کے ہوائی اڈے پر نئے کورونا وائرس کے مریض کی موجودگی کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جارہا ہے وہ ایک دھوکہ ہے-
دراصل ایئرپورٹ پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر جراثیم کش ادویہ کےمحلول کا سپرے کیا جارہا تھا-
وڈیو میں کورونا کے کسی کے متاثر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے-
محکمہ صحت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں کے چکر میں نہ پڑیں-
کسی بھی معاملے سے متعلق عموما اور کورونا وائرس سے متعلق خصوصا سرکاری ذرائع سے جاری کردہ اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں-