وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک میں کورونا وائرس سے سب سے کم اموات والا ملک سعودی عرب ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات موثر رہے جبکہ سرکاری اور نجی اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا۔ معاشرے میں وبا سے تحفظ کی آگہی سے بھی بڑا فائدہ ہوا۔
مزید پڑھیں
-
کورونا سے صحت یاب ہونے کی علامات کیا ہیں؟Node ID: 501016
العبد العالی نے ’کووڈ 19 اور حفاظتی تدابیر‘ کے زیر عنوان مشرقی ریجن میں ڈاکٹروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 لاکھ سے زیادہ افراد نے وبا کے آغاز سے لے کر اب تک ’تطمن‘ کلینک سے رجوع کیا- روزانہ کی بنیاد پر 16 ہزار سے زیادہ افراد تطمن سے رابطہ کرتے رہے مملکت بھر میں تطمن کلینکس کی تعداد 239 ہے- جبکہ 45 ہزار افراد نے یومیہ ’تاکد‘ سینٹر سے رجوع کیا- تاکد سینٹر کی تعداد مملکت بھر میں 18 ہے-
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کورونا کے نازک کیسز کی تعداد واضح طور پر کم ہو کر تقریبا ایک تہائی رہ گئی ہے جبکہ نئے مصدقہ کیسز کی تعداد اب ایک ہزار سے کم چل رہی ہے- ایکٹیو کیسز اور اموات کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے- شفا پانے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے-
العبد العالی نے کہا کہ وزارت صحت ٹیلیفون یا صحت ایپلی کیشن اور آن لائن موبائل کلینکس نیز ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے روزانہ ایک لاکھ افراد کو صحت مشاورت پیش کررہی ہے- مشاورت کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے-