پاکستان میں کاروبار زندگی رواں دواں ہے، بہت سی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں اور کورونا کے حوالے سے صورتحال کافی حوصلہ افزا ہے، تاہم گذشتہ چند روز کے مقابلے میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 441 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ملک میں اب تک دو لاکھ 96 ہزار 590 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی کل تعداد تعداد چھ ہزار 318 ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کے زیرِ علاج مریض صرف 9 ہزارNode ID: 500871
-
پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمیNode ID: 501901
-
پاکستان میں کورونا کے 213 نئے مریضNode ID: 502086
اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 813 ہے جبکہ دو لاکھ 81ہزار469 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک کورونا سے ایک لاکھ 29 ہزار 615 افرا متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب میں متاثرین کی تعداد 96 ہزار 921، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 265، اسلام آباد میں 15 ہزار 666، گلگت بلتستان میں دو ہزار 922، بلوچستان میں 12 ہزار 899 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہزار 302 ہیں۔
کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی سندھ میں ہوئی ہیں جن کی تعداد دو ہزار 409 ہے۔ پنجاب میں کورونا سے دو ہزار 204 افراد، کے پی میں ایک ہزار 255، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 63 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔