Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جانی میں اتنا برا بھی نہیں ہوں‘

سرفراز احمد کی جانب سے اسٹمپ مس کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا (فوٹو: ٹوئٹر)
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد  کے صبر کا پیمانہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید پر لبریز ہوگیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے معین علی کا سٹمپ مس کیا گیا جس کے بعد علی نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔
سرفراز احمد کی جانب سے سٹمپ مس کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی میمز بھی وائرل ہوئیں۔
تنقید کا جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد نے بدھ کو ایک بے وزن شعر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا۔۔
اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چُھرا تو نہیں
جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں

سابق کپتان کے جواب پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ محترم وقاص امجد نے سرفراز کو جواب دیتے ہوئے لکھا بھائی سب پرفارمنس کی بات ہے۔ اگر ریکارڈ دیکھا جائے تو دھونی کا بھی زوال آگیا تھا۔ اپ تو ایویں دل پر لے گئے۔‘

600

احتشام الحق نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا سیفی بھائی دل پر نہیں لیتے، اپنا ٹائم آئے گا اور ساتھ مسکرانے کا ایموجی بھی لگایا۔
صائم خالد خان نامی ہینڈل سے لکھا گیا ’بھائی پرفارمنس اچھی دو تو ہی قابل ہو گا نا، اب سی ٹی 17کو گلے لگا کے بیٹھے رہے تو  آپ اگلے پڑ جائیں گے۔ کیپنگ کو بہتر کریں اور پاور ہٹنگ بھی اچھی کریں۔‘
اسامہ ظفر نے کیپنگ کرتے ہوئے سرفراز احمد کی تصویر لگائی جس میں بیٹسمین کریز سے باہر ہے اور گیند سرفراز کے ہاتھوں میں ہے جبکہ تصویر کے اوپر منیر نیازی کا مشہور زمانہ مصرعہ لکھا ہے ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

 

انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’سرفراز بھائی آپ کو شابہ شابہ کے ساتھ ساتھ شعروشاعری بھی رضوان سے اچھی کر لیتے ہیں، بس اب سے رضوان آؤٹ سرفراز اِن۔‘
ثمینہ ای نے لکھا ’یہ غیرضروری ہے، کوئی آپ سے نفرت نہیں کرتا،  وہ صرف ان مخصوص مواقع پر تنقید کرتے ہیں جب اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔‘

محمد انس کی جانب سے تبصرہ ہوا ’بھائی اب سیدھی سٹمپنگ مس کرو گے تو لوگ باتیں ہی سنائیں گے۔‘
زاریہ نے سرفراز احمد کی ٹرافی تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا آپ نے ہمیں چیمپیئن بنایا تھا وہ خوشی ہم نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے، آپ ہمارے ہیرو ہیں، محبت اور عزت آپ کے لیے۔‘
جون سنو سیون نے سرفراز احمد کو حوصلہ دیتے ہوئے ناصر کافی کے اشعار جواب میں لکھے۔

تم یارو ابھی سے اٹھ بیٹھے
شہر میں رات جاگتی ہے ابھی
وقت اچھا بھی آئے گا ناصر
غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی
اور ساتھ سابق کپتان کی مسکراتے ہوئے تصویر بھی لگائی۔
 

شیئر: