اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی ہے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
بدھ کو سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی جانب سے کہا گیا کہ آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔
عدالت کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
نواز کی میڈیکل رپورٹس اصلی یا جعلی؟Node ID: 501331
-
’اجازت ملی تو پہلی پاکستان آؤں گا‘Node ID: 502136
-
’نواز شریف عدالت کے سامنے سرنڈر کریں‘Node ID: 502296