Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے غیر قانونی تجارتی ادارے سیل 

بلدیاتی کونسلوں کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی( فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے بلدیاتی کونسلوں کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر خواتین کے7غیرقانونی تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔ 
اخبار 24 کے  مطابق مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ لیڈیز انسپکٹرز ٹیمیں ان دنوں ایسے اداروں پر چھاپے مار رہی ہیں جن کی مالک خواتین ہیں یا جن کا عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔  

لیڈیز انسپکٹرز نے العزیزیہ بلدیاتی کونسل میں چھاپے مارے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)

لیڈیز انسپکٹرز نے العزیزیہ بلدیاتی کونسل میں چھاپے مار کر 4 تجارتی ادارے بند کرائے جبکہ العتیبیہ بلدیاتی کونسل میں واقع تین تجارتی ادارے سربمہر کئے گئے۔ 
مکہ میونسپلٹی نے وضاحتی بیان میں بتایا کہ خواتین کے جن تجارتی اداروں کو سیل کیا گیا ہے ان کے خلاف بلدیاتی کونسلوں کے ضوابط کی خلاف ورزیاں ثابت ہوگئی تھیں۔ 

شیئر: