سیالکوٹ لاہور موٹر وے پرایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملوث شفقت علی نامی مجرم گرفتار ہو گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پیر کو اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’لاہور سیالکوٹ موٹروے کے دلخراش واقعے میں خاتون سے زیادتی میں ملوث شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے، جس کا ڈی این اے میچ کر چکا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے بھی ہماری ٹیم مسلسل کوشاں ہے جس کی گرفتاری انشاء اللہ جلد متوقع ہے۔‘
لاہور - سیالکوٹ موٹروے کے دلخراش واقعہ میں خاتون سے زیادتی میں ملوث شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے، جس کا ڈی این اے میچ کر چکا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے.
ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے بھی ہماری ساری ٹیم مسلسل کوشاں ہے جس کی گرفتاری انشاء اللہ جلد متوقع ہے!— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) September 14, 2020
دوسری جانب پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے موٹر وے ریپ واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ 'ملک میں یہ تاثر پھیل گیا ہے کہ سڑک پر ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں، حکومت کو پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔'
عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے بعد لاہور کے سی سی پی او عمر شیخ نے پیش ہو کر کمرہ عدالت میں اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ کمرہ عدالت میں عمر شیخ نے کہا کہ انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ موٹر وے پولیس میں بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
موٹروے پر کیا ہوا: ’ان پر کوئی دباؤ تھا نہ پولیس کا خوف‘Node ID: 504521
-
مُلزمان کی شناخت مکمل، گرفتاری کے لیے چھاپےNode ID: 504611
-
موٹروے زیادتی کیس ملزمان تک پولیس کیسے پہنچی؟Node ID: 504661