Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ایئر کا طلبہ کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج 

امارات ایئر نے اپنے رشتہ داروں سے ملنے اور دنیا کی سیر میں مدد کے لیے غیرملکی طلبہ کے لیے ’سپیشل پیکیج‘ جاری کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات ایئر طلبہ کو تعطیلات کے دوران رشتہ داروں یا دوستوں سے ملنے یا سیر کےلیے سفر کرنے کی صورت میں بزنس کلاس اور اکانومی کلاس کے ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دے گی۔ مقررہ حد سے زیادہ سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔
پرواز کی تاریخ سے 7 روز پہلے تک سفر کی تاریخ مفت تبدیل کرنے کا موقع مہیا کیا جائے گا جبکہ طلبہ کے رشتہ داروں اور ان کے ہمراہیوں کو بھی سفر کے وقت یہ رعایتیں دی جائیں گی- 
امارات ایئر نے پیر کو بیان میں بتایا کہ ہمارا مشن یہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے زیادہ  سے زیادہ ملیں۔ تہذیبوں کا تبادلہ ہو۔ سب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ جائیں۔

طلبہ کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ 31 اکتوبر سے قبل ٹکٹ بک کرالیں۔(فوٹو اے ایف پی)

بیان میں مزید کہا گیا کہ طلبہ کے لیے یہ خصوصی رعایت کئی وجہ سے دی جارہی ہے۔ امارات ایئر چاہتی ہے کہ طلبہ دنیا میں گھوم پھر کر مختلف ملکوں کے بارے میں واقفیت حاصل کریں اور اپنے رشتہ داروں سے بار بار ملاقاتیں کریں۔ 
امارات ایئر کی خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے طلبہ کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ 31 اکتوبر سے قبل سٹوڈنٹ کی علامت استعمال کرکے ٹکٹ بک کرالیں۔ یہ ٹکٹ بارہ مہینے  تک موثر ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے ویو سائٹ سے رجو ع کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: