سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ مقررہ حد سے زیادہ تیل پیداوار اوپیک کی پہچان تباہ کردے گی-
الاخباریہ کے مطابق ان کا اشارہ تیل پیداوار میں کمی کے اوپیک پلس معاہدے میں شامل ان ملکوں کی طرف تھا جو معاہدے کی خلاف ورزی کرکے مقررہ کوٹے سے زیادہ تیل نکال رہے ہیں-
مزید پڑھیں
-
تیل پیداوار میں چھ عرب ملکوں کا ریکارڈNode ID: 455411
-
اوپیک پلس کے کامیاب اجلاس کے لیے حالات سازگار:سعودی عربNode ID: 483276
-
’اوپیک پلس معاہدے کی مکمل پابندی کریں گے‘Node ID: 492071
سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ جن ملکوں نے مقررہ حد سے زیادہ تیل نکالا ہے انہیں سال رواں کے اختتام سے قبل ہی تلافی کرنا ہوگی اور ’مکمل پابندی ہی مشترکہ کاوشوں کی کلید ثابت ہوگی‘-
سعودی وزیر توانائی نے جمعرات کو ان خیالات کا اظہار اوپیک پلس کے آن لائن اجلاس میں کیا جو عالمی تیل منڈی میں صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کیا گیا-
آر ٹی کے مطابق روسی وزیر توانائی نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کے اثرات پر غور کرنا ہوگا-
روسی وزیرتوانائی نے تیل پیداوار میں کمی کے معاہدے کی مکمل پابندی کو ناگزیر قرار دیا- البتہ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اوپیک پلس معاہدے کی پابندی کا گراف خاصا اونچا ہے-