Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آجا موٹر سائیکل پہ بیٹھ جا‘، ماہرہ خان کی نئی مہم جوئی

’نئی ’فلم قائد اعظم زندہ باد‘ کے لیے باقاعدہ طور پر موٹر بائیک چلانا سیکھا‘ (فوٹو: انسٹا گرام)
پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی مہم جوئی کے حوالے سے تصویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
تصویر میں ماہرہ خان بھرپور تیاری کے ساتھ موٹر بائیک چلاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
ماہرہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے لیے باقاعدہ طور پر موٹر بائیک چلانا سیکھا ہے۔

 

سپر سٹار ماہرہ خان نے اپنے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کو بھی تصویر میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’آجا میری موٹر بائیک پہ بیٹھ جا۔‘
ماہرہ خان نے بتایا کہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر ان کی دوسرے دن کی ٹریننگ کی ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ موٹر بائیک چلانے میں کس قدر ماہر ہیں۔
ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ موٹر بائیک چلانے کی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے پر انہیں سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا ہے۔

اداکارہ نے ’پنک رائڈرز پاکستان‘ نامی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی تھی جو خواتین کو موٹر بائیک چلانا سکھاتے ہیں۔
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی ریلیز آئندہ سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر متوقع ہے۔

شیئر: