حوثی باغیوں نے یمن سے ملٹری پروجیکٹائل سے حملہ کیا ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں جازان ریجن کے سرحدی علاقے کی طرف حوثی باغیوں نے یمن سے ملٹری پروجیکٹائل سے حملہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حملے میں پانچ شہری زحمی ہوئے ہیں۔
جازان ریجن میں شہری دفاع ڈائریکٹریٹ کے ترجمان کرن محمد بن یحیی الغامدی نے ایک بیان میں کہا کہ جازان ریجن میں الحرث گورنریٹ کے سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے ایک ملٹری پروجیکٹائل کے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔
پروجیکٹائل حملے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے جبکہ تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہری پروجیکٹائل کے اڑتے ہوئے ٹکڑے لگنے سے معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں ہسپتال لےجایا گیا۔ تمام کی حالت مستحکم ہے۔
حالیہ ہفتوں میں بارود سے لدے ڈرونز کے ذریعے مملکت کے شہری علاقوں پر حوثی باغیوں کے حملے بڑھ گئے ہیں۔ عرب اتحاد نے ان میں سے بیشتر حملوں کو فضا میں ہی روک کر ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔