انڈوں کے بارے میں اکثر اوقات کہا جاتا ہے کہ ان میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قدرتی غذاؤں میں غذائیت کے لحاظ سے انڈوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
آپ انہیں اُبال کر کھائیں، آملیٹ بنائیں، فرائی کریں یا پھر کسی بھی طریقے سے کھائیں یہ آپ کے جسم کے لیے پروٹین، وٹامن اور منرلز پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور آپ کی جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتے۔
ہائی کوالٹی پروٹین
پروٹین مختلف امینو ایسڈز سے بنتا ہے اور اس کی نو اقسام انڈوں سے حاصل ہوتی ہیں۔ اسی لیے ان کو ہائی کوالٹی پروٹین کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ایک بڑے انڈے میں چھ گرام پروٹین ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
صحت مند رہنا ہے تو چنے کھائیںNode ID: 505706
-
چیا سیڈز، صحتمند اور لمبی زندگی گزارنے میں مددگارNode ID: 505931
-
'ناخنوں کو رنگنے کا انداز ہوا پرانا'Node ID: 506036
وزن کم کرنے میں مددگار
انڈوں میں 77 کیلوریز ہوتی ہیں اور کاربوہائیڈریٹس بالکل نہیں ہوتے اس لیے انہیں ایسی خوراک میں شامل کیا جاتا ہے جسے کھا کر آپ کا بھوک احساس کم ہو جاتا ہے یعنی انہیں کھانے سے آپ کو معدہ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ناشتے میں انڈے کھانے سے زیادہ بھوک نہیں لگتی اور اس طرح آپ باقی دن میں کم کیلوریز کھاتے ہیں۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد نے جتنی کیلوریز بیگلز سے حاصل کیں، اتنی ہی مقدار میں انڈے کھائے ان کا وزن 65 فیصد کم ہوا اور کمر کا سائز 34 فیصد کم ہوا۔
متوازن کولیسٹرول
انڈے میں 162 ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے اور ماضی میں ان سے اجتناب کیا جاتا تھا تاہم حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں اور دل کی بیماریوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
اچھا کولیسٹرول ہمارے جسم کے لیے ضروری ہے اور انڈے اسے متوازن رکھتے ہیں۔ حقیقت میں انڈے کھانے سے جسم میں اچھے ہائی ڈینسٹی لائپو پروٹین (ایچ ڈی ایل) کولیسڑول کا اضافہ ہوتا ہے اور برے لو ڈینسٹی لائپو پروٹین (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کی کمی ہوتی ہے۔
قوت مدافعت میں بہتری
انڈے پروٹین، وٹامن ڈی، وٹامن بی 2، بی 5، بی 12، وٹامن ای، فولیٹ، لیوٹین اور اومیگا تھری سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں جبکہ وائرس اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو کم کرتی ہیں۔
انڈے خاص طور پر سیلینیم سے بھرپور ہوتے ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے، ڈی این اے کو کم نقصان ہوتا ہے اور کینسر کے خلیے تباہ ہوتے ہیں۔
بینائی کے لیے سود مند
انڈے ان لوگوں کے لیے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں جو مچھلی نہیں کھاتے۔ اومیگا تھری دماغ اور بینائی کے لیے مفید ہے۔
انڈوں کی زردی میں لیوٹین اور زیسانتھین نام کے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں