Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فٹبال پر مردوں کی اجارہ داری نہیں رہی‘

دنیا بھر میں خواتین فٹبال کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں(فوٹو العربیہ)
سعودی ویمن فٹبال ٹیم کی کوچ مرام البتیری نے کہا ہے کہ  امارات، فرانس اور بحرین وغیرہ متعدد ملکوں میں کئی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کرچکی ہوں۔ سعودی عرب میں پہلا فٹبال ویمن ٹورنامنٹ جیتنے کی خواہش ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مرام  البتیری کا کہنا تھا کہ فٹبال پر مردوں کی اجارہ داری نہیں رہی۔ دنیا بھر میں خواتین بھی فٹبال کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ 
مرام البتیری نے بتایا کہ 2016 میں بچوں کی فٹبال کوچ کے طور پر کام شروع کیا۔ اس سے انہیں اپنی صلاحیتو ں کو نکھارنے کا موقع ملا۔ تجربہ کامیاب رہا۔

شعلہ الشرقیہ کلب میں کوچ کے طور پر کام شروع کیا۔(فوٹو العربیہ)

بالاخرکوچنگ کا بین الاقوامی لائسنس حاصل ہوگیا۔ اس کے بعد  شعلہ الشرقیہ کلب میں کوچ کے طور پر کام شروع کیا۔ یہ سعودی عرب کا سب سے پرانا سپورٹس کلب ہے۔ یہ  2006 سے لے کر اب تک کام کررہا ہے- 
سعودی خاتون کوچ نے بتایا کہ ان کی نشوونما ایسے گھرانے میں ہوئی جو فٹبال کا دیوانہ تھا۔ اس ماحول نے میچ دیکھنے اور فٹبال کے ہنر کو سیکھنے اور سمجھنے کا موقع دیا۔ یہیں سے میرا ذہن بنا کہ فٹبال ٹرینر بننا ہے اور میں بن گئی۔ 
مرام البتیری نے خواتین میں کھیلوں کے ماحول سے متعلق سوال پر کہا کہ خواتین خوداعتمادی کا مظاہرہ کریں۔ بڑھ چڑھ کر کھیلوں میں شریک ہوں۔ کامیابی قدم چومے گی۔ 

شیئر: