عمان: بین الاقوامی پروازیں یکم اکتوبر سے
جمعرات 24 ستمبر 2020 14:37
اندرون ملک پروازیں بھی ایکم اکتوبر کو بحال کی جائیں گی
خلیجی ریاست عمان کی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے بین الاقوامی فضائی آپریشن سخت احتیاطی انتظامات کے ساتھ دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔
ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی سفر کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت مسقط سے صلالہ کے لیے اندرون ملک پروازیں بھی اسی روز بحال کی جائیں گی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں