انڈیا کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق جسونت سنگھ گزشتہ پانچ برس سے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج رہے۔
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر خارجہ کی موت پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
نریندر مودی نے کہا ہے کہ جسونت سنگھ کو مختلف سماجی اور سیاسی معاملات پر ان کے منفرد نکتہ نظر کی وجہ سے یاد کیا جائے گا۔ ’انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا اور مجھے ان کے ساتھ ملاقاتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔‘
Jaswant Singh Ji will be remembered for his unique perspective on matters of politics and society. He also contributed to the strengthening of the BJP. I will always remember our interactions. Condolences to his family and supporters. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 27, 2020