Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کیس: دیپکا، سارہ علی خان اور شردھا کپور طلب

اداکارہ دیپکا پاڈوکون کے مینجر سے بھی پوچھ گچھ ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اداکارہ دیپکا پاڈوکون، شردھا کپور، سارہ علی خان اور رکول پریت سنگھ کو اداکار سشانت سنگھ کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے طلب کر لیا ہے۔
انڈین ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول نے انہیں اگلے تین دنوں میں پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔
فنکاروں کے منشیات استعمال کرنے کے معاملے کی تحقیقات میں اب تک یہ بڑے نام ہیں۔
گذشتہ روز دیپکا پاڈوکون کے مینجر کرشما پراکاش سے بھی اس کیس میں پوچھ گچھ ہوئی ہیں۔
کیس کی تحقیقاتی ٹیم کو کرشما پراکاش کے فون کے واٹس ایپ پیغامات سے معلوم ہوا تھا کہ ’ڈی‘ اور ’کے‘ درمیان منشیات کی فراہمی کے حوالے سے سے بات چیت ہوئی تھی۔

اداکارہ ریا چکربورتی کو نارکوٹکس کنٹرول نے گرفتار کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)

ممبئی میں تلاشی کے دوران 59 گرام میراجونہ کی تحویل کے بعد 28 برس کی اداکارہ ریا چکربورتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ان پر نارکوٹس کنٹرول بیورو کی جانب سے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کے لیے منشیات فراہم کرنے کا الزام ہے۔
گذشتہ دن انڈین خبررساں ادارے پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سشانت سنگھ کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے بالی وڈ اور منشیات کے تعلقات کی جانچ کرنے والے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے حکام اداکارہ دیپکا پاڈوکون، رکول، پریت، سارہ لی خان کو پوچھ گچھ کے لیے بلا سکتے ہیں۔

اداکاروں کو تین دن میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اس سے قبل اداکارہ رکول پریت نے منشیات کے تعلق سے ان کا نام سامنے آنے کے معاملے میں عدالت سے رجوع کیا تھا کہ انہیں بدنام کرنے کی کوششوں کو روکا جائے۔
ریا چکربورتی اور ان کے بھائی کو چھ اکتوبر تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت دو ملازمین اور فلم انڈسٹری کی شخصیات کو منشیات فراہم کرنے والے مبینہ ڈرگ ڈیلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کے نام ریا چکر بورتی سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آئے ہیں۔

شیئر: