Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سُشانت سنگھ کیس: ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت مسترد

منگل کو سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا: فوٹو انسٹاگرام
انڈین اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق ایک کیس میں ممبئی کی خصوصی عدالت نے ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
عدالت نے ریا کے بھائی شووک چکرورتی اور دیگر ملزمان کی بھی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ ان ملزمان میں عبدالباسط، زاید ولاترا ، سشانت کے ہا‎ؤس مینیجر سیموئیل مرانڈا اور گھریلو ملازم دیپش ساونت شامل ہیں جو مبینہ طور پر اداکارہ ریا اور ادکار سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات فراہم کیا کرتے تھے۔
ریا کے وکیل ستیش مانے شنڈے نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ چھ افراد نے جو ضمانت کی درخواست دی تھی اسے مسترد کر دیا گيا ہے۔
انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق جمعہ کو ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران منشیات کی روک تھام کرنے والے ادارے این سی بی نے ضمانت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شوویک چکرورتی منشیات سنڈیکیٹ کا سرگرم رکن ہے اور اگر اسے رہا کیا گیا ہے تو وہ شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے۔
دوسری طرف ریا چکرورتی کے وکیل نے کہا ہے کہ اب وہ پیر کو بمبئی ہائی کورٹ میں اداکارہ اور دوسرے ملزمان کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ خصوصی عدالت کے حکم کی کاپی ملنے کے فوراً بعد ہی وہ ہائی کورٹ جائیں گے۔
خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے ایک کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ان تمام افراد کو تفتیش کے بعد گرفتار کیا تھا

شیئر: