Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو نے بلیو امونیا کی پہلی شپمنٹ جاپان بھیج دی

توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب میں اہم کردارادا کرے گی۔(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی آرامکو اور جاپانی توانائی انسٹی ٹیوٹ (آئی ای ای جے) نے سابک کی شراکت سے جاپان کو بلیو امونیا کی پہلی شپمنٹ برآمد کی ہے۔
بلیو امونیا کو کاربن کے اخرج کے بغیر بجلی کی پیداوار کے لیے پاور پلانٹس میں استعمال کیا جائے گا۔
 مملکت کو جاپان کی وزارت اقتصاد و تجارت و صنعت (ایم ای ٹی آئی) کا تعاون حاصل رہا ہے۔ آرامکو نے جاپان کو کاربن فری توانائی تیار کرنے کے لیے 40 ٹن بلیو امونیا برآمد کی ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ کامیابی ایسے ماحول میں حاصل ہوئی ہے جبکہ توانائی کے بین الاقوامی نظام میں ہائیڈروجن کے بڑھتے ہوئے کردار کے حوالے سے توقعات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
امونیا ہائیڈروجن کے تین ذروں اور نائٹروجن کے ایک ذرے سے بنتی ہے۔ یہ توانائی کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی طلب سے نمٹنے میں اہم کردارادا کرے گی۔ اس کے نرخ معقول ہوں گے اور اس پر بھروسہ کیا جاسکے گا۔  
سعودی جاپانی امونیا نیٹ ورک کے تحت ہائیڈرو کاربن وہ ہائیڈروجن اور پھر اسے امونیا میں تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ کاربن ڈائی آکسائڈ کے نکلنے کو روکا جارہا ہے۔  

 

شیئر: