Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمینیا اور آذربائیجان میں کشیدگی باعث تشویش: سعودی عرب

سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق تنازع حل کریں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب نے آرمینیا اور آذربائیجان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب نے آرمینیا اور آذربائیجان سے کہا کہ  دونوں ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق تنازع  پرامن طور پرحل کریں۔ 
آرمینیا اور آذربائیجان میں نگورنو کاراباخ کے معاملے پر تنازع ہے۔
اس سے قبل آذربائیجان کے ایوان صدارت نے ملک بھر میں جنگ کی حالت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رات بھر ہونے والی جھڑپوں میں آرمینیا کے 32 فوجی ہلاک ہوگئے۔

خلیجی تعاون کونسل نےبھی کشیدگی بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔( فٹوٹو ٹوئٹر)

آذربائیجان کا دعوی ہے کہ آرمینیا کی فوج نے سرحدی شہر’ ترتر‘ پر فائرنگ کی تھی۔ 
2016 کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان  اپنی نوعیت  کی شدید جنگ ہے۔ حالیہ کشیدگی نے جنوبی قوقاز میں استحکام کے حوالے سے خدشات کھڑے کردیے- یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے بین الاقوامی منڈیوں کو بھیجے جانے والےتیل اور گیس کی پائپ لائنیں گزرتی ہیں۔
دریں اثنا خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی ) کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی سی سی ممالک کو آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر تشویش ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے تنازع  کومذاکرات کی میز پر حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کے لیے بڑھتی کشیدگی کو کروکا جائے۔

شیئر: