دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تین کروڑ 33 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں اور صوبے کو وبا کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’کورونا کی دوسری لہر پہلی کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
لندن میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہNode ID: 507491
-
’فرانس میں وبا کی دوسری لہر کی توقع سے زیادہ تیزی سے آمد‘Node ID: 507611
-
دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں10 لاکھ سے متجاوزNode ID: 507771
انٹاریو میں پیر کو سات سو نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو اپریل میں سامنے آنے والے 640 کیسز سے زیادہ ہیں۔
صوبے کے سربراہ ڈاوگ فورڈ نے کہا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ پہلی لہر دوسری سے زیادہ مہلک ہوگی لیکن ابھی یہ معلوم نہیں کہ کتنی نقصان دہ ہو گی۔ ہماری مشترکہ کوشش یہ بات طے کرے گی کہ ہم نئی لہر کا سامنا کریں گے یا سونامی کا۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا کہ ایبٹ لیبارٹریز سے 15 کروڑ کورونا ٹیسٹ کٹس کا آرڈر دیا گیا ہے جن کی مدد سے 15 منٹس میں کورونا کا ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’پانچ کروڑ کٹس سب سے زیادہ متاثر افراد کے لیے ہوں گی جن میں نرسنگ ہومز بھی شامل ہوں گے۔‘
ان کے مطابق باقی 10 کروڑ کٹس دیگر ریاستوں اور علاقوں کو دی جائیں گی تاکہ وہ معیشت اور سکولوں کو کھول سکیں۔
امریکہ کی 21 ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/September/36496/2020/000_1qq59g.jpg)
امریکہ کی 21 ریاستوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کیسز میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اکثر اضافہ مغربی ریاستوں میں ریکارڈ کیا گیا۔
یہ کیسز الامبا، الاسکا، کولوراڈو، ایڈاہو، مین، مشی گن، منی سوٹا، مونٹانا، نیواڈا، نیو جرسی، نیو میکسکو، نارتھ کیرولینا، نارتھ ڈکوٹا، اوریگون، ساؤتھ کیرولینا، ساؤتھ ڈکوٹا، ٹیکساس، اُتاہ، واشنگٹن، وسکونسن اور وایو منگ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 18 ریاستوں میں کیسز میں اضافہ یا کمی ریکارڈ نہیں کی گئی لیکن 11 ریاستوں میں کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے
امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 10 لاکھ 867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/September/36496/2020/000_1qo4t8.jpg)