Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سگریٹ اور تمباکو درآمد کرسکتے ہیں؟

چوبیس سو سگریٹ درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ کسٹم نے عام افراد کے لیے تمباکو مصنوعات کی درآمد کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
سعودی شہری اور مقیم غیرملکی ایئر کارگو، پوسٹ آفس یا ایکسپریس میل سروس کے ذریعے تمباکو مصنوعات درآمد کرسکیں گے۔  
اخبار 24 کے مطابق محکمہ کسٹم نے عام افراد کو چوبیس سو سگریٹ درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔ 2 کلو گرام شیشہ تمباکو بھی درآمد کرسکیں گے۔
 سگریٹ، تمباکو کی مذکورہ مدت تین ماہ کے لیے ہوگی۔ یہی ضابطہ مسافروں پر بھی لاگو ہوگا۔ وہ 2400 سگریٹ اوردو کلو گرام شیشہ تمباکو اپنے ہمراہ لاسکیں گے۔  
محکمہ کسٹم نے بیان میں کہا کہ اگر کسی شخص نے مقدار سے زیادہ تمباکو مصنوعات درآمد کیں تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔ درآمد کرنے والے شہری یا مقیم غیرملکی یا مسافر کو حکم دیا جائے گا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمباکو مصنوعات واپس کرے۔ پابندی نہ کرنے کی صورت میں ضبط شدہ تمباکو مصنوعات کسٹم گودام کے حوالے کردی جائیں گی اور پھر تمباکو مصنوعات برآمدی فیس پر فروخت کردی جائیں گی۔ ایسی صورت میں درآمد کنندہ یا مسافر کو اس حوالے سے کسی مطالبے کا کوئی حق نہیں ہوگا۔  
تمباکو مصنوعات پر کسٹم فیس سو فیصد ہوگی۔ علاوہ ازیں سو فیصد خصوصی ٹیکس اور پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائے گا تاہم مسافروں سے یہ فیس ایسی صورت میں نہیں لی جائے گی جبکہ ان کے پاس 200 سے زیادہ سگریٹ اور تمباکو 500 گرام سے زیادہ نہ ہو۔

تمباکو مصنوعات پر کسٹم فیس سو فیصد ہوگی۔(فوٹو سوشل میڈیا)

محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ یہ ضابطے 18 برس سے کم عمر کے مسافروں، بری سرحدی چوکیوں سے آنے جانے والے مسافروں، عام درآمدکنندگان پر لاگو نہیں ہوں گے۔
علاوہ ازیں یہ ضابطے غیر قانونی طریقے سے مملکت میں سگریٹ اور تمباکو مصنوعات لانے کی کوشش کے دوران پکڑے جانے پر بھی نہیں لاگو ہوں گے۔ 

شیئر: