Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بقالوں میں کھلی سگریٹ فروخت نہیں ہوگی

ریاض میونسپلٹی نے سگریٹ اور تمباکو فروخت کرنے کے لیے 5 ضابطے مقرر کیے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے سینٹرل مارکیٹس، بقالے (جنرل سٹور) اور منی مارکیٹس کو تمباکو مصنوعات فروخت کرنے کی مشروط اجازت کے ساتھ بعض پابندیاں بھی لگائی ہیں۔
میونسپلٹی نے سگریٹ اور تمباکو فروخت کرنے کے لیے 5 ضابطے مقرر کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے پابندی لگائی ہے کہ سگریٹ صرف بند پیکٹس میں فروخت کیے جائیں اور پیکٹ مقررہ خصوصیات کے مطابق ہوں۔ پیکٹ کھول کر سگریٹ فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمباکو اور سگریٹ سے متعلق انتباہی لوح نصب  کرنے کی ہدایت کی گئی ہے(فوٹو عرب نیوز)

تمباکو مصنوعات فروخت کرتے وقت اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ گاہک انہیں کسی بھی شکل میں نہ دیکھنے پائیں۔
ریاض میونسپلٹی نے  ایک پابندی یہ لگائی ہے کہ کیشیئر کی کرسی کے اوپر تمباکو اور سگریٹ سے متعلق انتباہی لوح نصب کی جائے جو سب کو نظر آئے جس میں سگریٹ نوشی کے نقصانات  کو اجاگر کرنے والی تصویر چسپاں ہو اور یہ جملہ تحریر ہو کہ (سگریٹ نوشی اور تمباکو مصنوعات منہ، پھیپھڑے، دل اور شریانوں کے نقصان کا اصل سبب ہیں) لوح پر دوسرا جملہ یہ تحریر ہو کہ (18 برس سے کم عمر والوں کو تمباکو مصنوعات فروخت کرنا منع ہے)۔
ریاض میونسپللٹی نے سگریٹ اور تمباکو فروخت کرنے والے مراکز پر ایک پابندی یہ لگائی ہے کہ وہ سگریٹ یا تمباکو کی مصنوعات کی ترویج نہ کریں۔ اس کا اشتہار دیں اور نہ تمباکو کی دیگر مصنوعات اور لوازمات فروخت کریں۔

شیئر: