Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'بار بار کہوں گا مجھے زرداری پر یقین نہیں'

پاکستان کے سوشل میڈیا پر اس وقت مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے انٹرویو کا ایک کلپ گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر آصف زرداری پر یقین نہیں کرتے۔ 
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے ٹی وی پروگرام ٹو دا پوائنٹ کو انٹرویو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ 'میں نے جن صاحب کا نام لیا ہے مجھے اب بھی ان پر تحفظات ہیں۔' جس پر اینکر پرسن نے آصف زرداری کا نام لیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ جی ہاں! مجھے ان پر تحفظات ہیں، ہماری پچھلے 45 منٹس سے بحث ہی یہ ہو رہی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے جو بیان دیا کچھ لوگوں کو پتا ہے کہ میرا کیا ریفرنس ہے اس لیے میرے لیے ان پر یقین کرنا مشکل ہے یہاں تک کہ آج بھی میں ان پر اعتبار نہیں کر سکتا۔ میں بار بار کہوں گا مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں۔'
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ 'خواجہ آصف نورا کشتی کے بے تاج بادشاہ۔ یہ ہیں وہ رنگباز جو سمجھتے ہیں کہ عوام بے وقوف ہے۔'

شیئر: