Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کے بھیس میں لوٹ مار کرنے والے گرفتار

گروہ میں ایک اردنی اور دو سعودی شامل ہیں۔(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ 
ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے کہا کہ ملزمان پولیس کے بھیس لوٹ مار کی وارداتیں کر رہے تھے۔
گروہ میں ایک اردنی اور دو سعودی شامل ہیں۔ یہ عمر کے تیسرے اور چوتھےعشرے میں ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ طریقہ واردات یہ تھا کہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ترسیل زر کا جھانسہ دیتے۔ مارکیٹ ریٹ سے کم پر رقم فراہم کرنے کی پیشکش کرتے اور جب متعلقہ شخص مقررہ مقام پر ترسیل زر کے لیے ان سے ملنےآتا تو وہ پولیس کے بھیس میں آکر اسے گھیر لیتے اور پھر رقم کے بدلے چھوڑ دیتے تھے۔ ملزمان اس قسم کی وارداتیں کرکے ایک لاکھ بیس ہزار ریال حاصل کرچکے تھے۔ 80 ہزار ریال بازیاب کرلیے گئے۔  
خالد ککریدیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان کو ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: