Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکاروں کے بھیس میں راہ گیروں کو لوٹنے والے گرفتار

ملممان نےچار وارداتوں کا اعتراف کیا ہے( فوٹو سوشل میڈیا)
ریاض پولیس نے سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے بھیس میں راہگیروں کو لوٹنے اوران کے شناختی کاغذات چیک کرنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان شاکر بن سلیمان التویجری نے بتایا کہ پولیس سٹیشنوں کو لوٹ مار کی رپورٹیں ملنے کے بعد جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کو متحرک کردیا گیا تھا-
اطلاعات ملی تھیں کہ دوافراد  پولیس کا روپ دھار کر راہگیروں کو روک کر ان کی شناختی دستاویزات چیک کررہے ہیں اور ان سے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ رہے ہیں-اس مقصد کےلیے مسروقہ کار استعمال کی جا رہی تھی-
پولیس ترجمان کے مطابق سراغرسانوں کی مدد سے واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا-
 دونوں سعودی شہری اور عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں ۔
دونوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ چار وارداتوں کا اعتراف کیا ہے-
متاثرین سے  20 ہزار ریال لوٹے گئے تھے۔ دونوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالےکردیا گیا۔

شیئر: