Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’ہنڈی‘ کا کاروبار، غیر ملکی گروہ گرفتار

گروہ کے پاس سے دس لاکھ سے زیادہ ریال برآمد ہوئے ہیں۔( فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ’ہنڈی‘ کا کاروبار کرنے والے غیرملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اہلکار گروہ کی غیرقانونی  سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے تھے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایس پی اے کے مطابق کے پولیس کے  معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا گروہ 9 افراد پر مشتمل تھا۔
ملزمان میں تین کا تعلق شام، تین کا مصر، ایک، ایک کا یمن پاکستان اور ترکی سے  بتایا گیا ہے۔ یہ عمر کے تیسرے اور پانچویں عشرے میں ہیں۔ 
ترجمان نے بتایا کہ گروہ میں شامل افراد سعودی شہریوں کے نام سے رجسٹرڈ تجارتی اداروں کے بینک کھاتوں کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے رقمیں بیرون مملکت بھجوا رہے تھے۔ سعودی شہری کھاتوں کے ذریعے ترسیل زر کی سہولت پر گروہ سے کمیشن وصول کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی گروہ کے پاس سے دس لاکھ 36 ہزار 182 ریال برآمد ہوئے ہیں۔
الکریدیس کا کہنا ہے کہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں نے پوچھ گچھ  کے دوران اقبال جرم کرلیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: