انڈیا کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہا جاتا ہے لیکن ایک عرصے سے انڈیا میں یہ باتیں مختلف حلقوں سے سامنے آتی رہی ہیں کہ انڈیا میں جمہوریت خطرے میں ہے۔
گذشتہ روز جمعرات کو اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں مبینہ ریپ کے بعد ہلاک ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی جا رہے تھے کہ انھیں ریاست کی پولیس نے جانے سے روک دیا، یہاں تک کہ راہل گاندھی کو دھکا دیا گیا اور وہ لڑکھڑا کر گر گئے۔
انڈین خبررساں ادارے ’اے این آئی‘ کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں برسر اقتدرا شیو سینا کے رہنما اور رکن پارلیمان سنجے راؤت نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح راہل گاندھی کا کالر پکڑا گیا اور انھیں دھکا دے کر زمین پر گرایا گیا وہ ایک طرح سے ملک میں جمہوریت کا ’گینگ ریپ‘ تھا۔
مزید پڑھیں
-
دہلی ریپ کیس: اٹھو نربھیا! انصاف ہُوا چاہتا ہےNode ID: 465881
-
انڈیا: کچرے میں دبی لڑکی نہ مل سکیNode ID: 507886
-
انڈیا میں زیادتی کا شکار لڑکی دم توڑ گئیNode ID: 508086
انھیں نے مزید کہا ’ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ راہل گاندھی اندرا گاندھی کے پوتے اور راجیو گاندھی کے بیٹے ہیں۔ دونوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ یہ ملک راہل گاندھی کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو کبھی نہیں بھولے گا۔ جس طرح راہل گاندھی اور دوسرے آواز اٹھانے والوں کے ساتھ کارروائی کی گئی ہے وہ ملک کی جمہوریت کے خلاف ہے۔'
خیال رہے کہ اترپردیش پولیس نے راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ 200 سے زیادہ افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
سویڈن کی اپسلا یونیورسٹی کے پروفیسر اور سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن اشوک سوائیں نے راہل گاندھی کی خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’راہل گاندھی کو نہیں بلکہ مودی اور یوگی نے انڈیا کی جمہوریت کو زمین پر گرا دیا ہے۔'
Not Rahul Gandhi, but India's democracy has been pushed to the ground by Modi and Yogi! @bainjal https://t.co/prjGpaK7gH
— Ashok Swain (@ashoswai) October 1, 2020
انڈیا کی معروف صحافی ندھی رازدان نے ٹویٹ کیا ’یہ شرمندگی کی حد سے بھی زیادہ ہے۔ کیا ہم اب بھی جمہوری ہونے کا ڈھونگ کر رہے ہیں؟ میڈیا کو جائے حادثہ سے رپورٹنگ کرنے نہیں دی جا رہی ہے۔ خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں نے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں کو روکا جا رہا ہے ان کو دھکا دیا جا رہا ہے۔'
This is beyond shameful. Are we still pretending to be a democracy? Media not being allowed to report this story from the spot; reports say BJP leaders met the family , opposition leaders being stopped and manhandled https://t.co/07IqJRL2wQ
— Nidhi Razdan (@Nidhi) October 2, 2020