امارات میں ایک لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ، ایک ہزار187 نئے کیسز
گزشتہ روز ایک ہزار 168 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد پھر بڑھ رہی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 181 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 96 ہزار 529 ہوچکی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 7 ہزار 187 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔
کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا دائرہ کار مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔ متاثرہ افراد کو علاج کے لیے ضروری سہولتیں میسر ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/October/36566/2020/coronaaa_0.jpg)
متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 96 ہزار 529 ہوچکی ہے۔(فوٹو دی نیشنل)
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین اموات ہوئی ہیں۔ کورونا کے مرنے والوں کی تعداد 424 ہوگئی۔
گزشتہ روز ایک ہزار 168 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والے 86 ہزار 71 ہوگئے۔
یاد رہے کہ امارات میں چند دنوں سے نئے کورنا وائرس کے مصدقہ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
وزارت صحت نے شہریوں ااور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا ہے کہ سماجی فاصلے کی پابندی، ملاقاتوں کا سلسلہ محدود اور تقریبات سے گریز کرنا ہوگا-