Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ سمیت کئی علاقوں میں بارش متوقع

بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے سنیچر تین اکتوبر کو کئی علاقوں میں بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا  کہ سنیچر کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوگی اور تیز ہوائیں چلیں گی۔
بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ مدینہ منورہ کے بعض پہاڑی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات دھند چھا جائے گی جبکہ صبح کے وقت مشرقی ریجن کے کئی مقامات پر دھند ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت  کے حوالے سے بتایا کہ سنیچر کو سب سے زیادہ  درجہ حرارت رفحا شہر کا ہوگا جہاں درجہ حرارت  40 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا ؤ۔ سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں 15 سینٹی گریڈ  ہوگا-

شیئر: