سال کے بہترین ایام شروع ہوجائیں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں خلائی و فلکیاتی علوم کی عرب تنظیم کے رکن و ماہر موسمیات خالد الذعاق نے کہا ہے کہ آج سے ٹھیک 78 دن بعد سعودی عرب میں سخت سردی شروع ہوگی۔ سال کے بہترین ایام شروع ہوجائیں گے۔
اخبار 24 کے مطابق الذعاق نے کہا کہ جمادی الاول کی آمد پر سردی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ رجب اور شعبان میں بہار کا موسم جبکہ رمضان میں معمولی گرمی ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو سعودی عرب کے چار علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔
جازان کی ابو عریش، الدرب، العارضہ، بیش، صامطہ، فیفا اور ھروب کمشنریوں میں رات 8 بجے تک بارش ہوتی رہے گی۔ بعض مقامات پر درمیانے درجے کی بارش ہورہی ہے۔
عسیر ریجن میں کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دس کمشنریوں میں رات 8 بجے تک بارش ہوتی رہے گی۔
باحہ کا منظر نامہ بھی ایسا ہی ہے جہاں 8 کمشنریوں میں بارش ہورہی ہے۔
مدینہ منورہ کی چار کمشنریوں میں دوپہر بارہ بجے بارش شروع ہوئی تھی اور رات 8 بجے تک اس کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔